ویسٹ انڈیز  کیخلاف وویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر محسن نقوی کا ایکشن

ویسٹ انڈیز  کیخلاف وویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر محسن نقوی کا ایکشن
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وسیم احمد)ویسٹ انڈیز وویمن کرکٹ ٹیم کیخلاف پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے فوری ایکشن لے لیا۔

 پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا،وویمن کرکٹ ٹیم کے لئے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی،سابق کرکٹرز عبدالرزاق، اسد شفیق، سابق وویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال، مارینہ اقبال نئی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں،عبوری ہیڈ کوچ وویمن کرکٹ محتشم رشید، وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن کمیٹی  کی ارکان ہوں گی۔
وویمن کرکٹ ٹیم کے لئے بہترین کوچ  کے فوری انتخاب کیلئے احکامات جاری،نئی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت دیدی۔