سٹی42: شوقین مزاج ملکہ بین الاقوامی گیمز میں گولڈ میڈل لے اڑی۔ ملکہ کی رعایا کے ساتھ دنیا بھر کے شائقین نے ملکہ کے گولڈ میڈل جیت جانے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔
تھائی لینڈ کی ملکہ سوتھیدا بجراسودھابیمالالکشن نے جنوب مشرقی ایشیائی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ یہ گیمز آج کل تھائی لینڈ میں ہی ہو رہی ہیں۔ ملکہ نے میڈل باقاعدہ لڑ کر کئی ملکوں کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو شکست دے کر جیتا ہے۔

تھائی لینڈ کی ملکہ سوتھندا اس سے پہلے بھی کھیل میں اپنی دلچسپی کی وجہ سے مقبول ہیں۔
آج انہوں نے باقاعدہ گولڈ میڈل جیت کر اپنی صلاحیت اور پیشن کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کروا لیا ہے۔
جنوب مشرقی ایشیائی گیمز میں گولڈ میڈل کے لئے مکسڈ کیل بوٹ SSL47 کیٹیگری میں کئی ٹیموں میں سخت مقابلہ ہوا۔ ملکہ سوتھیدا کی ٹیم نے سخت مقابلہ کے بعد سب ٹیموں کو شکست دے دی۔ دوسری پوزیشن ملائشیا اور تیسری پوزیشن میانمار کی ٹیم کو ملی۔
یہ دراصل 47 فٹ لمبی کشتی دوڑانے کا مقابلہ تھا۔ اس مقابلے مین ہر کشتی پر 8 کھلاڑی سوار ہوتے ہیں جو مل کر کشتی کو دوڑاتے ہیں۔
آج جمعرات کو ملکہ سوتھیدا اپنی ٹیم کے ساتھ کشتی لے کر پانی میں اتریں تو سارے تھائی لینڈ کی ہی نہیں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے عوام کی بھی نظریں ان کی کشتی پر تھیں۔ تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے جنوب مشرقی ایشیائی گیمز میں سیلنگ کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔
ملکہ سوتھیدا کی ٹیم نے ابتدا سے ہی جیتنے کے لئے مقابلہ کیا۔ انہوں نے 47 فٹ لمبی کشتی پر 9 دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خوب زور لگایا اور اپنی کشتی کو سب سے آگے لے گئیں۔
47 سالہ ملکہ نے بطور ٹیکٹیشن اور ہلمس ویمن ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے مقابلے میں تھائی ٹیم کو کامیابی دلائی۔
ملائیشیا کی ٹیم دوسرے اور میانمار تیسرے نمبر پر رہا۔

ملکہ سوتھیدا تِڈجائی کی پیدائش تھائی لینڈ کے ایک عام گھرانے میں ہوئی تھی، انہوں نے یکم مئی 2019 کو کنگ مہا وجیرالونگ کارن (راما X) سے شادی کی، شادی کے بعد انہیں ملکہ کا تاج پہنایا گیا اور ان کی عام زندگی ترک ہو گئی لیکن انہوں نے کھیل سے دلچسپی کبھی نہیں چھوڑی۔۔
ملکہ سوتھندا اپنے شاہی کردار سے پہلے، جال ائیرویز JALways اور بعد میں تھائی ائیرویز Thai Airways International میں فلائٹ اٹینڈنٹ تھیں۔
فوجی کیرئیر: ملکہ سوتھیدا نے 2010 میں تھائی لینڈ کی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور تیزی سے جنرل بننے کے لیے اپنے رینکس میں اضافہ کیا۔ انہوں نے بادشاہ کے ذاتی محافظ کے نائب کمانڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
سنجیدہ کاموں کے ساتھ ملکہ سوتھیدا ایک پرجوش ایتھلیٹ بھی ہیں۔ وہ بین الاقوامی جہاز رانی، کشتی رانی کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے مشہور ہیں۔ اب انہوں نے تھائی لینڈ میں منعقدہ 33 ویں SEA گیمز میں مکسڈ کیل بوٹ SSL47 کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ وہ خواتین کی آئس ہاکی کی عالمی سفیر کے طور پر بھی کام کرتی ہیں۔
تھائی لینڈ کے بادشاہ Vajiralongkorn نے جمعرات فاتحین کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے پیش کیے، میڈل لینے والوں میں ایک ان کی بیگم، ملک کی ملکہ بھی تھی، جن سے انہوں نے چھ سال پہلے محبت کی شادی کی تھی۔

کمیونیکیشنز میں گریجویٹ تھائی ملکہ نے فوج میں شمولیت سے قبل تھائی ائیر ویز میں بطور فلائٹ اٹینڈنٹ خدمات انجام دیں۔
ملکہ سوتھیدا نے اسی ماہ بینکاک میں کینیا کے عالمی شہرت یافتہ رنر ایلیوڈ کِپ چوگے کے ساتھ ہاف میراتھن میں بھی حصہ لیا تھا اور 2 گھنٹے 13 منٹ 40 سیکنڈ میں ریس مکمل کی تھی۔