سٹی42: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو LESCO نے شہریوں کو کنکشن دینے پر خودساختہ پابندی تھوپ دی۔
ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکونے "نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ" سے کنزیومرز کو کنکشن دینےپرخودساختہ پابندی لگادی ہے۔
کمپنی نےنیٹ میٹرنگ ریگولیشنزمیں تبدیلی کا عمل مکمل کئے بغیر ہی نیٹ میٹرنگ پروجیکٹ کے تحت کنکشن دینے پر پابندی تھوپ دی ہےْ اس وقت لیسکو حکام نیٹ میٹرنگ کا کوئی کنکشن نہیں دے رہے۔
وفاق کی ہدایت پرنیپرانےنیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترمیم کرنے کیلئے ریسرچ ورک کا آغاز کیا ہے۔
نیپرا میں ترمیم کرنے کیلئے دفتری کارروائی کی ابھی صرف ابتدا ہوئی ہے اور لیسکو نےکنکشن دینے پر کسی پیشگی اعلان اور انتباہ کے بگیر خودساختہ پابندی لگا کر نیٹ میٹرنگ کی طرف آنے والے ہزاروں نئے کنزیومرز کو بیچ میں پھنسا دیا ہے۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ نیشنل لیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا کے قوانین کے تحت کسی بھی قانونی یا ضابطہ میں کوئی ترمیم کمنظور ہو کر نوٹیفائی ہو جانے سے پہلے لیکسکو یا کوئی دوسری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی اپنے کنزیومرز کو کسی قانونی سہولت کی فراہمی بند نہیں کر سکتی۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ نیپرا قانون کے مطابق لیسکو نیٹ میٹرنگ کنکشنز پر پابندی نہیں لگا سکتی۔ لیکن لیسکو کے اہلکاروں نے تمام دفاتر میں پہلے سے جمع کروائی گئی نئے کنکشن کی درخواستوں اور فائلوں پر مزید محکمانہ کارروائی روک دی ہے اور درخواستین دینے والے کنزیومر دفاتر کے چکر لگا لگا کر ہلکان ہو رہے ہیں۔
صارفین کو نیپرا سے بجلی کی پیداوار کا لائسنس پہلے ہی مل چکا ہے، قانون کے مطابق اس لائسنس کی موجودگی میں لیسکو یا کوئی بھی ڈسکو درخواست دینے والوں کو نیٹ میٹرنگ کنشن دینے کی پابند ہے۔ کسی وجہ کے بغیر نیٹ میٹرنک کنکشن جاری کرنا روک دیئے گئے ہیں۔
لائسنس کے اجراکے بعد صارفین کو میٹر کیلئے ڈیمانڈ نوٹس دینے سے بھی روکا جا رہا ہے۔ کنزیومر ڈیمانڈ نوٹس کی دستاویزات لے کر ایک دفتر سے دوسرے اور تیسرے دفتر میں دھکے کھا رہے ہیں۔
لیسکوکےزبانی احکامات کی روشنی میں عملی طور پر نیٹ میٹرنگ پر پابندی لگ گئی ہے جس سے ہزاروں ضرورت مند کنزیومرز کو مسائل کے ساتھ ذہنی اذیت کا الگ سے سامنا ہے۔