ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی پنشن ، میڈیکل الاؤنس ودیگر مراعات بحال کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی پنشن ، میڈیکل الاؤنس ودیگر مراعات بحال کرنیکا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی پنشن، میڈیکل الاؤنس اور دیگر مراعات فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر لیسکو چیف اور دیگر متعلقہ حکام سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔ سماعت کے دوران سابق لیسکو چیف اپنے وکیل چوہدری عمران رضا چدھڑ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے لیسکو چیف اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو توہینِ عدالت کی درخواست کا جواب جمع کروانے کے لیے مہلت بھی دے دی۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد الزامات کی بنیاد پر کسی قسم کی انکوائری نہیں کی جا سکتی اور اس حوالے سے عدالت پہلے ہی سابق لیسکو چیف کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ اس کے باوجود عدالتی حکم کے برعکس درخواست گزار کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی۔
،عدالت کو بتایا گیا کہ ماہ جولائی کی پنشن، میڈیکل الاؤنس اور بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت روک دی گئی، جبکہ 9 جولائی 2025 کو پنشن بند کرنے، میڈیکل الاؤنس اور مفت بجلی کے یونٹس ختم کرنے کا باقاعدہ لیٹر بھی جاری کیا گیا، جو کہ عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ان کی پنشن، میڈیکل الاؤنس اور بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت بحال کرنے کا حکم دے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر لیسکو چیف سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق لیسکو چیف کی پنشن، میڈیکل الاؤنس اور دیگر مراعات بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے لیسکو چیف اور دیگر حکام سے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی، جبکہ توہینِ عدالت کی درخواست پر جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی.

Ansa Awais

Content Writer