ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہائی کے بعد ڈکی بھائی کا پہلا بڑا اعتراف

رہائی کے بعد ڈکی بھائی کا پہلا بڑا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف  یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اعتراف کیا ہے کہ 100 دن جیل میں قید رہنے کے بعد وہ وی لاگ بنانا بھول گئے تھے۔

 رہائی کے بعدانہوں نے اپنا پہلا باقاعدہ فیملی وی لاگ جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے وی لاگ ریکارڈ کروانے میں خاصی مشکل پیش آئی، حالانکہ ماضی میں، میں اس کام میں مہارت رکھتا تھا۔

ڈکی بھائی کے مطابق وہ وی لاگ کی ریکارڈ نگ کے لیے 30 منٹ تک بار بار ری ٹیک دیتے رہے۔ انہوں نے وی لاگ میں اپنے مختلف ری ٹیکس کی ویڈیو زبھی شامل کیں۔

انہوں نے مزید اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وی لاگزکی پہچان سمجھی جانے والی میری بچگانہ اداکاری اب کہیں کھو سی گئی ہے۔

وی لاگ کے دوران اہلیہ عروب نے کہا کہ میں چاہتی تھیں کہ ڈکی زیادہ سنجیدہ ہو جائیں اور وزن کم کریں، اور یہ تبدیلی جیل جانے کے بعد ہی ممکن ہو سکی۔

ڈکی بھائی نے انکشاف کیا کہ جیل جانے سے پہلے ان کا وزن 99 کلوگرام تھا، جو رہائی کے بعد کم ہو کر 81 کلوگرام رہ گیا۔

یاد رہے ڈکی بھائی جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزام میں گرفتار ہوئے اور پھر ضمانت پر رہائی  حاصل کی۔