درنایاب: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، بلاسود قرض سے مستفید افراد کیلئے سہولیات میں اضافہ، بلاسود دیا گیا قرض جلد واپس کرنے پر 20 فی صد تک رعایت دینے کی سفارش، دوران قرض مدت فوت ہونیوالوں کے قرض معافی،معذور ہونے پر بھی رعایت۔
وزیر اعلی ٰپنجاب کی ہدایت پر قرض واپسی میں آسانی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی، پروگرام میں بلاسود 10سال کے لیے 15 لاکھ قرض دیا جاتا ہے، صوبائی کابینہ کی منظوری کے مطابق رعایت کے لیے لائحہ عمل کی تیاری شروع، سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی سربراہی میں اجلاس، پی ڈی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام مرزا ولید بیگ اور متعلقہ افسران کی شرکت۔
اخوت، این ایس آر پی اور تمام مائکروفنانس اداروں نے عملی تجاویز پیش کیں، ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کا رعایت کے اطلاق کیلئے ایس او پیز جلد مکمل کرنیکی ہدایت کردی۔
ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کا کہنا تھا کہ رعایت کا اطلاق 10سالہ قرض 3سے 6 سال میں واپس کرنے پر ہو گا،ایس او پی جلد صوبائی وزیر بلال یاسین ، سیکرٹری ہاؤسنگ کو پیش کئے جائیں گے۔