علی رامے:پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 20سے21دسمبر کے درمیان لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ہے، بارشوں سےدھند و سموگ کی صورتحال میں کمی ہوگی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان احمد کاٹھیا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شہری سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں ،خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
خیال رہے کہ 20اور21دسمبرکے درمیان پہاڑی علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔