سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں واپس پہنچ گئے

Sarfraz Bugti, BAP, PPP, PMLN, Balochistan, Baluchistan, Bugti Tribe, Masori clan of Bugti Tribe, City42, Turbat Convention of PPP. Workers convention, Pakistan Peoples Party, Ex Interior Minister, Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان کے ممتاز  سیاستدان, مسوری بگٹی قبیلہ کے سردار، سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اپنی آبائی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی میں واپس پہنچ گئے۔ 

میر سرفراز بگٹی نے تربت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کنوینشن میں سابق صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے 13 دسمبر کو وفاقی وزیر داخلہ کے عہدہ سے استعفے دے دیا تھا ۔

سرفراز بگٹی نے 2002میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ تاہم 2013 کے عام انتخابات میں وہ  نواز لیگ کا حصہ بن گئے تھے۔  سرفراز بگٹی 2018میں بلوچستان کی سطح پر بننے والی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے بانیوں میں شامل تھے ۔ 

 2018کے عام انتخابات میں سرفراز بگٹی کامیابی حاصل نہیں کرسکے تھے۔ بعد میں سرفراز بگٹی بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوگئے ۔ 17 اگست 2023 کو وہ وزیر داخلہ کی حیثیت سے نگراں وفاقی حکومت میں شامل ہو گئے تاہم تین ماہ سے بھی کم عرصہ وزیر داخلہ کے کلیدی عہدہ پر رہنے کے بعد 13 دسمبر کو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ 8 فروری کا الیکشن لڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔

میر سرفراز بگٹی کو بلوچستان میں دو دہائیوں سے جاری مسلح بغاوت کے تناظر میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔  انہیں بلوچستان میں طاقتور قبائلی سردار نواب اکبر بگٹی کے حریف کی حیثیت سے پاکستان کی سیاست میں ابھرے تھے اور ان کو  سرداری نظام کے خلاف ایک توانا آواز کی حیثیت سے دیکھا جاتا تھا۔

سرفراز ڈیرہ بگٹی، بلوچستان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ان کے والد میر غلام قادر مسوری بگٹی، بگٹی قبیلے کے مسوری ذیلی قبیلے کے ایک قبائلی سردار تھے۔ وہ بینظیر بھٹو شہید کےساتھ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا حصہ رہے۔ بینظیر بھٹو شہید نے ایک وقت میں وفاق اور قوم پرست رجحانات کی کشیدگی کے ماحول میں نواب اکبر بگٹی کی صوبائی حکومت ختم کر دی تھی۔میر غلام قادر مسوری بلوچستان کے سرداری  نظام کے خلاف آخر تک سرگرم رہےاور انہیں نواب اکبر بگٹی کے سیاسی حریف کے طور پر جانا جاتا تھا۔

ان کے بھائی جان محمد بگٹی بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر سیاست میں سرگرم رہے۔