دہشتگردوں کے پیچھے جائیں گے، سرفراز بگٹی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان کے  وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے نوشکی کے علاقے میں 11 افراد کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشتگردوں کے پیچھے جائیں گے اور انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ 

نوشکی دہشتگردی پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بے گناہ مسافروں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو معاف نہیں کریں گے اور ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، مسافروں کا قتل غیر انسانی فعل ہے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے  کہا  کہ نہتے اور معصوم افراد پر بزدلانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا ہر جگہ پر پیچھا کریں گے، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کو تباہ کرنا ہے۔

نوشکی دہشت گردی

 بلوچستان کے علاقے نوشکی میں بارہ سے زیادہ دہشت گردوں نے سڑک پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کو روکا اور ایک مسافر بس سےمسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد   پنجاب سے آئے ہوئے 9 افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا، ان دہشت گردوں کی ایک اور گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی سمیت 5  افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کے اس واقعہ میں کالعدم بلوچ تنظیم بی ایل اے کے کارکن ملوث ہیں۔