اداکار علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے

اداکار علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف اداکار علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے۔

 اداکار علی اعجاز 1941ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، فنی کیریئر کی شروعات ریڈیو پاکستان لاہور سے کی، 1964 میں لاہور سے پاکستان ٹیلی ویژن کا آغاز ہوا تو سلسلہ وار کھیل ’’لاکھوں میں تین‘‘ پیش کیا گیا جس کے تین مرکزی کرداروں میں سے ایک علی اعجاز نے نبھایا اور خاصی مقبولیت حاصل کی۔

ٹی وی پلے "دبئی چلو" اور "خواجہ اینڈ سنز" نے تو علی اعجاز کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے، ڈراما "شب دیگ" میں علی اعجاز نے معروف اداکار سہیل اصغر کے ساتھ کام کیا۔

ٹی وی اور سٹیج کے بعد علی اعجاز اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے فلم نگری میں بھی چھا گئے، اداکار ننھا کے ساتھ ان کی جوڑی فلموں میں بے حد مقبول ہوئی، ان کی مشہور فلموں میں انسانیت، لیلیٰ مجنوں، وحشی جٹ، چور مچائے شور، صاحب جی، اور جوڑا قابل ذکر ہیں۔

دشمن پیارا، دیوانہ مستانہ اور دبئی چلو جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکار علی اعجاز 18 دسمبر 2018ء کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے

حکومتِ پاکستان نے 14 اگست 1993ء کو علی اعجاز کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، انہوں نے متعدد نگار ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔