ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آل راؤنڈر خوشدل شاہ کا نوجوانوں کو اہم مشورہ

 آل راؤنڈر خوشدل شاہ کا نوجوانوں کو اہم مشورہ
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے نوجوانوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹر خوشدل شاہ نے اپنی تازہ ترین تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے    بنوں کی خاص پشاوری چپل    اورسیاہ شلوار قمیض زیب تن کر رکھا ہے۔

خوشدل شاہ نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں تحریر کیا کہ    پشاوری چپل کا تو سب نے سنا ہے، مگر یہ والی ہمارے بنوں شہر اور جنوبی اضلاع کی پہچان ہے اپنے مشران کا ان چپل کیساتھ لگاؤ دیکھ کر ہی ہمارا بچپن گزرا ہے  ۔

قومی کرکٹر نے نوجوانوں کو اپنا کلچر پروموٹ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ    نوجوانوں کو اپنا کلچر ہر جگہ پروموٹ کرنا چاہئے اور باقی عطاءاللہ خان عیسی خیلوی اور کالی قمیض کا تو سب کو پتہ ہی ہے   ۔