ویڈیو: آپ کا پسندیدہ پاکستانی کھلاڑی کون؟ ایشون کا شاندار جواب

R Ashwin
کیپشن: R Ashwin
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے بہترین  اسپنر روی چندر ایشون نے پاکستانی کرکٹرز کے لیے کھلے دل سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا جس سے انہوں نے  پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر  ایشون کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی  جس میں بھارتی اسپنر سے ان کے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر سے متعلق سوال پوچھا گیا۔ایشون نے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شاندار ٹیلنٹ کا اعتراف کیا اور  بتایا کہ ان کے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرز  بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ہیں۔

بھارتی اسپنر نے اعتراف کیا کہ میں کافی عرصے سے وکٹ کیپر  بیٹر محمد رضوان کو فالو کر رہا ہوں، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور اپنی ہر نئی اننگ میں بہترین فارم میں ہوتے ہیں۔ایشون نے کہا کہ رضوان کے علاوہ مجھے بابر اعظم بھی بہت پسند ہیں، ان کی بیٹنگ کی صلاحیتیں کمال کی ہیں۔

بابر اعظم کے بعد ایشون نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام لیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ہمیشہ اچھے کھلاڑی موجود رہے ہیں اور موجودہ پاکستانی ٹیم میں بھی باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔  

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر