ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا اپنی مثبت کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا اپنی مثبت کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب میں بزدار حکومت کے روز بروز خراب ہوتے تشخص کو مثبت کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام صوبائی محکموں سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔

پنجاب حکومت نے اپنی مثبت کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام صوبائی محکموں سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے،  وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام صوبائی محکمے عوامی فلاح کیلئے کیے گئے اہم ترین اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کریں،   حکومت پنجاب کی کارکردگی کی بہتری کیلئے کتنے اہم منصوبے شروع کیے گئے  تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی محکموں سے مکمل شدہ منصوبوں سے متعلق بھی تفصیلات مانگ لی ہیں،تمام صوبائی محکموں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی جائے گی، عمران خان کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ پبلک کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer