سونے کی قیمت میں اضافہ، شہری پریشان

سونے کی قیمت میں اضافہ، شہری پریشان

(شہزاد خان) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، سونا ایک مرتبہ پھر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح سڑسٹھ ہزار چھ سو روپے پر پہنچ گیا، سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا۔

صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں ایک ہزار دو سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح سڑسٹھ ہزار چھ سو روپے پر پہنچ گئی، اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا اکسٹھ ہزار سات سو روپے کا ہوگیا ہے۔

سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے خواتین صارفین کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے، خواتین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ پریشان کن ہے۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کہنا ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی مانگ بڑھنے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw