ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ٹریفک چالان کا نظام متاثر، ون ایپ تکنیکی خرابی کے باعث بند

پنجاب میں ٹریفک چالان کا نظام متاثر، ون ایپ تکنیکی خرابی کے باعث بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے والی ون ایپ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوگئی ہے، جس کے باعث ٹریفک وارڈنز کو چالان کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق ون ایپ کے کام نہ کرنے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف معمول کے مطابق چالان نہیں کیے جا رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپ میں خرابی کے باعث ٹریفک وارڈنز کو موقع پر کارروائی مکمل کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے ٹریفک پولیس حکام کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کی ٹیمیں ون ایپ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایپ کی بحالی کے بعد ٹریفک چالان کا معمول کا نظام دوبارہ فعال ہو جائے گا۔