ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حکومت کو لیوی ٹیکس ختم کرنا ہوگا،ورنہ ہڑتال کا اعلان کریں گے:نعیم الرحمن

 حکومت کو لیوی ٹیکس ختم کرنا ہوگا،ورنہ ہڑتال کا اعلان کریں گے:نعیم الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:مال روڈ چیئرنگ کراس پر جماعت اسلامی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری  ہے۔

جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور شہریوں نے بھی شرکت کی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے اور لیوی ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ کل رات بھی حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ دھرنا اب صرف دھرنے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ہڑتال تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل پشاور اور پھر کراچی جائیں گے، جس کے بعد ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں ذاتی طور پر کچھ نہیں چاہیے، حکومت کو لیوی ٹیکس ختم کرنا ہوگا۔