سٹی 42 :فلپائن کے ایک ہائی اسکول میں طالب علم کی جانب سے ساتھی طلبہ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے طالب علم نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا 9ویں اور ہلاک ہونے والا 10ویں جماعت کا طالب علم تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم رائفل اور پستول ساتھ لایا تھا، جبکہ فلپائن میں ایک ماہ قبل بھی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 3 طلبہ ہلاک ہوئے تھے۔