شاہین عتیق: ٹک ٹاکر عائشہ شرافت کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں عدالت نے رجب بٹ سمیت 4 ملزمان کو فردِ جرم کے لیے 29 اگست کو طلب کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب نے کیس کی سماعت کی، جس دوران رجب بٹ، سلمان بٹ، جواد، جہانگیر اور عبدالرحمان اپنے وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے مچلکے جمع کرا ا دیئے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔