ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:تیز رفتار ٹرالی نے سائیکل سوار بزرگ شہری کو کچل دیا،موقع پر جاں بحق

لاہور:تیز رفتار ٹرالی نے سائیکل سوار بزرگ شہری کو کچل دیا،موقع پر جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لاہور کے علاقے جوزف کالونی پولیس اسٹیشن کی حدود رزاق کنڈا میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار ٹرالی نے سائیکل سوار بزرگ شہری کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بزرگ شہری کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حادثے میں ملوث ٹرالی اور ڈرائیور سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔