ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنجروال: 8 سالہ بچے کے    کھلےگٹر میں گرنے کا واقعہ،وجہ کیا بنی؟

ہنجروال: 8 سالہ بچے کے    کھلےگٹر میں گرنے کا واقعہ،وجہ کیا بنی؟
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم:لاہور کے علاقے ہنجروال میں گٹر کی صفائی کے دوران 8 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق انہوں نے گٹروں کی صفائی کے لیے پرائیویٹ ورکرز کو بلایا تھا۔ صفائی کے دوران ایک گٹر کا ڈھکن موجود نہ ہونے کے باعث بچہ اس میں جا گرا۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ جس گٹر کی صفائی کی جا رہی تھی، وہاں مناسب روشنی کا انتظام بھی نہیں تھا، جس کے باعث بچہ گٹر میں گر گیا۔ واقعے کا علم تقریباً 25 منٹ بعد ہوا، جس کے بعد بچے کو گٹر سے نکالنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ نیاز بیگ کے حمزہ پارک میں متعدد گٹروں کے ڈھکن موجود نہیں ہیں، جس کے باعث شہریوں، بالخصوص بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے گٹروں پر فوری طور پر ڈھکن لگائے جائیں اور علاقے میں سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔