ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس کی تجویز اسرائیل کی حکومت کو موصول ہو گئی

 Hostage deal, Israel Hamas conflict , Doha negotiations, Hamas;s proposal,
کیپشن: اتوار کے روز ملک گیر احتجاج کے دوران  اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ایک خاتون حکومت سے حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی واپسی کا سمجھوتہ کرنے کے مطالبہ پر مبنی پلے کارڈ اٹھائے کھڑی ہیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسرائیل نے حماس کی تازہ ترین جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی تجویز موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ 

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق  ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ  جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے متعلق حماس کی تجویز  حکومت کو موصول ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے آنے والی خبروں میں یک عرب سفارت کار کا کہنا تھا  کہ  اس تجویز میں حماس  پچھلے مہینے کیے گئے مطالبات کی اکثریت سے نیچے آئی ہے جس کی وجہ سے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔