ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 صوبے بھر میں لاہور طرز کی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسیز قائم کرنے کا فیصلہ

 صوبے بھر میں لاہور طرز کی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسیز قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  دورِ نایاب :صوبہ بھر میں لاہور کی طرز پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہری علاقوں میں سبزہ زار اور پارکس کی بہتر دیکھ بھال ممکن بنائی جا سکے۔

پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی 26 اضلاع میں ایجنسیوں کے قیام پر کام کرے گی،پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ کے تحت پی ایچ ایز کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا،موجودہ باغات کی بحالی اور نئے باغات بنائے جائیں گے،پارکوں کے ایکسیس ایریاز پر نرسریاں اور فلاور شاپس بنائی جائیں گی،شہریوں کیلئے تفریحٰ مقامات کو مزید پر کشش اور دلکش بنایا جائے گا۔

سالانہ نمائشوں اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،نجی محفلوں اور تقریبات کیلئے رینٹل سسٹم متعارف کروایا جائےگا،باغات میں ریسٹورنٹس اور کیفیز کے لیے جگہ مختص کی جائے گی۔