ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے ساتویں ہفتے کا آغاز ہوگیا

 لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے ساتویں ہفتے کا آغاز ہوگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے ساتویں ہفتے کا آغاز ہوگیا، 14 ججز مقدمات سنیں گے، رواں ہفتے چار ڈویژن بنچ اور 14سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے ساتویں ہفتے کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ تعطیلات کے اختتام میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔ پرنسپل سیٹ پر رواں ہفتے 14 ججز مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے جن میں چار ڈویژن بنچ اور متعدد سنگل بنچ شامل ہیں ، رواں ہفتے ڈویژن بنچ نمبر ایک میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس ملک محمد اویس خالد،ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس ملک وقار حیدر اعوان اور جسٹس راجہ غضنفر علی خان جبکہ ڈویژن بنچ نمبر تین: جسٹس محمد جواد ظفر اور جسٹس طارق محمود باجوہ شامل ہیں ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت 14 ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے مقدمات سنیں گے۔
 

Ansa Awais

Content Writer