ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وکلاء کیخلاف مقدمات کے اندراج کیخلاف پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال

وکلاء کیخلاف مقدمات کے اندراج کیخلاف پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : وکلاء کیخلاف مقدمات کے اندراج کیخلاف پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال، لاہور ہائیکورٹ میں سماعت معمول کے مطابق جاری رہی ، جبکہ ماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال رہی۔

پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اور دیگر ممبران نے وکلاء کیخلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کی کال دی۔ اس موقع پر صوبے کی ضلعی اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں جزوی ہڑتال دیکھنے میں آئی۔ہڑتال کی کال کے باوجود لاہور ہائیکورٹ میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوتی رہی۔ تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے عدالت عالیہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ سکیورٹی کے انتظامات میں چھ ریزرو پولیس دستے شامل تھے۔

Ansa Awais

Content Writer