ویب ڈیسک:نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 50 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست سکوٹو میں کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشتی میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔
نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ (NEMA) نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ کشتی کے 10 مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔
نائیجیریا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔