ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹنٹ کے دوران بائیکرز آپس میں ٹکرا گئے، دونوں ہلاک، ہولناک واقعہ کی ویڈیو وائرل  

سٹنٹ کے دوران بائیکرز آپس میں ٹکرا گئے، دونوں ہلاک، ہولناک واقعہ کی ویڈیو وائرل  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو بائیکرز ہلاک ہوگئے، دل دہلا دینے والے واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک موٹرسائیکل سوار کھڑی پوزیشن میں ایکسپریس وے پر تیز رفتاری سے سٹنٹ کر رہا تھا، اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی بائیک سے اس کی خوفناک ٹکر ہوگئی۔

 حادثے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بائیکرز کس طرح آمنے سامنے ٹکرا کر موقع پر ہی گر پڑے۔

 پولیس کے مطابق حادثے میں دونوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی،لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ بائیکرز بغیر حفاظتی انتظامات کے ایکسپریس وے پر اسٹنٹس کر رہے تھے، جس کے باعث یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا۔