وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سنا دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کی وجہ سے لگژری آئٹمز پر  عائد پابندی ہٹا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا اللہ کا شکر ہے ہماری پالیسیز کار آمد ثابت ہو رہی ہیں،   آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، آئی ایم ایف سے 29 اگست کو بورڈ میٹنگ ہو گی۔

اس سے قبل ان  کا  یہ بھی کہنا ہتھا  کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری پالیسیز کارآمد ثابت ہو رہی ہیں، جتنی ڈیوٹیز ہیں ان پر 3 گنا آرڈیز لگائیں گے۔وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بڑی بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹیز لگا دیں گے، میرے محدود وسائل ہیں، میں گندم اور کپاس کو ترجیح دیتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پڑوسی ملک چین نے ہماری مدد کی ہے جو قابلِ ستائش ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دیں، ریٹیل ٹیکس کلیکشن سے 27 ارب روپے جمع کر لیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کی وجہ سے لگژری آئٹمز پر سے پابندی ہٹا رہے ہیں۔

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ درآمد شدہ لگژری آئٹمز پر جتنا ممکن ہو سکا ٹیکس لگا دیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer