پنجاب بھر کے سکولز مرحلہ وار کھولنے پر اتفاق

پنجاب بھر کے سکولز مرحلہ وار کھولنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب بھر کے سکولز مرحلہ وار کھولنے پر اتفاق، پندرہ ستمبر سے پانچویں سے دہم جماعت کے بچوں کیلئے سکولز کھول دیئے جائیں گے، پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کی کلاسسز جنوری سے شروع کیے جانے پر غور ، مراد راس نے نجی سکولز مالکان سے بھی 25 اگست تک سکول کھولنے کے حوالے سے سفارشات مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے نجی سکولز مالکان سے سکول کھولنےکیلئے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اہم میٹنگ کی، میٹنگ میں فیصلہ کیا گیاکہ 15 ستمبر سے سکولز مرحلہ وار کھول دیئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں پانچویں سے دہم جماعت کے بچوں کو بلوایا جائے گا جبکہ پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کو جنوری میں سکول بلوائے جانے پر غور کیاگیا۔

پاک ایوان تعلیم کے سربراہ قاضی نعیم انجم کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق آدھے بچے ایک دن اور آدھے اگلے روز بلوائیں جائیں گے، ایک دن سکول آنے والے بچوں کو اگلے روز چھٹی ہوگی، نجی سکول مالکان کے اصرار پر کمرہ جماعت میں طلبا کا درمیانی فاصلہ چھ فٹ سے کم کرکے 3 فٹ کردیا گیا ہے, سکول ایجوکیشن نے نجی تعلیمی اداروں سے بچوں کو سکول بلوانے کے حوالے سے 25 اگست تک پلان مرتب کرکے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین سرونگ سکولز ایسوسی ایشن میاں رضاء الرحمان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی چیز حتمی نہیں ایس او پیز میں تبدیلی کی گنجاش موجود ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے نجی سکول مالکان کو یقین دہانی کروائی کہ سکول کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو وفاقی حکومت سے ہونے والی میٹنگ میں کر لیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer