ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے دہشتگرد گرفتار

لاہور سے دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فخر امام: سی ٹی ڈی نے ریلوے اسٹیشن کے قریب سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد کی شناخت لیاقت کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد اپنے ساتھی خود کش حملہ آور کا انتظار کر رہا تھا اور یہ حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔


ذرائع کے مطابق دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اس کے ساتھی خودکش حملہ آور کی تلاش کے لیے بھی سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ چوہنگ چوکی شیرشاہ کی حدود میں کریانہ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات، ملزمان 7 لاکھ کے قریب نقدی لوٹ کرفرار ہو گئے،متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ تین موٹرسائیکل سوار آئے اور دکان سے تقریبا ساڑھے 7 لاکھ روپیہ اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے جبکہ دوکان میں تین روز کی سیل پڑی ہوئی تھی، دو ملزمان دکان کے اندرآئے اورایک باہر موٹر سائیکل پر ہی رہا ہے جو واردات کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

جبکہ ٹک ٹاک پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل کرنیوالے ٹیک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز کا نوٹس لیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم نے اسلحہ کے ساتھ سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی تھیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer