سٹی 42: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے گھرپہنچ گئے جہاں اُنہوں نے اُنکی خیریت دریافت کی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی آمد پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نےاُنکا استقال کیا، سابق وزیر حمزہ شہباز نے خواجہ سعد رفیق کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر صوبائی وزیر سلمان رفیق بھی موجود تھے۔