ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی باضابطہ تصدیق ، رمشا خان اور خوشحال خان نے تصاویر شیئر کردیں

 شادی کی باضابطہ تصدیق ، رمشا خان اور خوشحال خان نے تصاویر شیئر کردیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان نے اپنی شادی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے شادی کی تصاویر شیئر کردیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شوبزکی اس نوبیاہتا جوڑی نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ساتھ نئی زندگی کے آغاز پر انتہائی شکر گزار ہیں،انہوں شادی کی نجی تقریب سے چند خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں،شیئرکی گئی تصاویر میں رمشا خان کواپنی زندگی کے خاص دن کے موقع پر سرخ لباس جبکہ خوشحال خان کو سیاہ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بسم اللہ، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں، الحمدللہ ہم اس نئے باب میں ایک ساتھ قدم رکھتے ہوئے بے حد شکر گزار ہیں۔
دونوں نے مزید لکھا کہ ان تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے ہمارے سفر کے دوران ہماری حمایت کی اور ہمیں محبت دی، یہ ہمارے لیے الفاظ سے کہیں بڑھ کر اہمیت رکھتا ہے، اس خوشی کے موقع پر ہم آپ سے ہماری نجی زندگی کے احترام کی درخواست کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں فنکاروں کی دوستی کا آغاز اس وقت ہوا جب انہیں ایک ساتھ ڈرامہ سیریل ’’دنیا پور‘‘ کے لیے کاسٹ کیا گیا، بعدازاں دونوں ایک اور کامیاب سیریل ’’بریانی‘‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔
حال ہی میں رمشا خان نے سوشل میڈیا سے عارضی وقفہ لینے کااعلان کرتے ہوئے اپنے نام کے ساتھ خٹک کا اضافہ کر کے باضابطہ طور پر اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔