ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، صنعتیں اور بازار بھی شدید متاثر

شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، صنعتیں اور بازار بھی شدید متاثر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ صنعتی برادری نے بجلی کی غیر متوقع بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال سے پیداواری عمل مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔

صنعتکاروں کے مطابق بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش کے باعث نہ صرف پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ بروقت آرڈرز کی تکمیل بھی ممکن نہیں رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ ہے، کیونکہ کئی صنعتیں اپنی پیداوار کم کرنے پر مجبور ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب، شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ تاجروں نے شکایت کی ہے کہ بار بار بجلی بند ہونے سے صارفین کی آمد کم ہو گئی ہے اور مالی نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کاروبار اور صنعتوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔