ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی بڑی چھلانگ، چاندی کو بھی پر لگ گئے

سونے کی بڑی چھلانگ، چاندی کو بھی پر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قدر میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں، جہاں سونے اور چاندی دونوں کی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئی ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 45 ڈالر فی اونس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 4,837 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازار میں بھی منتقل ہوئے، جہاں ایک تولہ سونا 4,500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے کی سطح پر جا پہنچا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,858 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 118 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ اس اضافے سے ایک روز قبل سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی، جب فی تولہ سونا 3,300 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے پر آ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونا 2,829 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار روپے کی سطح پر تھا۔