ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فزیکل تصدیق ختم ،ایچ ای سی کیجانب سے نیا نظام متعارف

 فزیکل تصدیق ختم ،ایچ ای سی کیجانب سے نیا نظام متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: اب تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لیے شہریوں کو ایچ ای سی کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) مکمل طور پر ڈیجیٹل ڈگری اٹیسٹیشن سسٹم شروع کرنے جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد تصدیق کے عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور صارف دوست بنانا ہے۔ اس کے تحت درخواست دہندگان کو فزیکلی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایچ ای سی کے مطابق درخواست جمع کرانے سے لے کر ٹریکنگ اور تصدیق تک کا پورا عمل آن لائن کیا جائے گا، جس کے ذریعے صارفین کسی بھی جگہ سے خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نظام 30 جون 2026 تک مکمل طور پر آپریشنل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایچ ای سی نے سی ایم پاک لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے۔

نئے نظام میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ اور مکمل ڈیجیٹل ڈگری تصدیق کا نظام نافذ کیا جائے گا۔