ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش ٹور کیلئے16 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان 

بنگلہ دیش ٹور کیلئے16 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں شان مسعود بدستور ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ 4 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سکواڈ میں شامل 5 کھلاڑی اس وقت لاہور میں جاری نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا، جو یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگا، جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اپنے میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ کو جوائن کریں گے۔

بنگلہ دیش ٹور کیلئے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

قومی سکواڈ میں شان مسعود، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔