ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کا اجلاس؛ اپوزیشن لیڈر اور وزیر پارلیمانی امور کے درمیان لفظی گولا باری 

پنجاب اسمبلی کا اجلاس؛ اپوزیشن لیڈر اور وزیر پارلیمانی امور کے درمیان لفظی گولا باری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب اسمبلی کے 24ویں اجلاس کے چوتھے روز میں پھر سے خوب تنقیدی نشتر چلے، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے گزشتہ روز اڈیالہ سے گرفتاری پر گرجے تو صوبائی وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن وزیر اعلی پنجاب کی باپ کے سامنے گرفتاری پر برسے،

پنجاب اسمبلی کے 24 ویں اجلاس کے چوتھے روز 1 گھنٹہ 42 منٹ تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس کی شروعات میں گرینڈ ہیلتھ الائنس احتجاج بارے بات ہوئی، حکومتی رکن امجد علی جاوید بولے حکومت یا جن کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس والے شکوہ کناں ہیں ان کی بات سنیں،گرینڈ ہیلتھ الائنس کو باہر بیٹھے دس دن ہو گئے ہیں متعلقہ وزیر ایوان میں آکر بتاتے، پی پی رہنما ممتاز چانگ نے کہا جیسی بھی جمہوری حکومت ہے پولیس نے ٹینٹ اکھاڑ دیے خواتین اگر اپنے حقوق کےلیے بیٹھی ہیں تو بیٹھنے دیاجائے، مجتبی شجاع الرحمن نے پنجاب اسمبلی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملات حل کرنے یقین دہانی کروائی بولے کہ محکمہ صحت اور حکومت کی سطح پر بھی کمیٹی بنی ہوئی ہے ان کا حل نکل آئے گا،
اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے پاس کے ہونے والی گرفتاریوں پر برہم، بولے کل بدترین واقعہ ہوا جو اس وقت عدلیہ ہے اس کے منہ پر طمانچہ ہے،ملک محمد احمد خان نے کل تاریخی جمہوری کردار ادا کیا، اڈیالہ جیل کے باہر ہمیں گرفتاری کی دھمکی دی پولیس نے کہا وارنٹ کا تو پتہ نہیں ان کا آرڈر ہے،،، صاف بتا دیں کن کا آرڈر ہے، اپوزیشن کے جواب میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع بھی آگ بگولا ہوئے، بولے مریم نواز پر جھوٹے کیسز بنائے گئے والد کو جیل میں ملنے گئیں تو ان کے سامنے تذلیل کرکے گرفتار کیاگیا،یہ لوگ نو مئی والے ہیں نو مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،ہم اٹھائیس مئی والے ہیں جنہوں نے ملک کو ناقابل تسخیر کیا،ہمارے جتنے لیڈرر جیل میں گئے رویا کوئی نہیں،
اجلاس میں دی پنجاب ورکرز ویلفئیر فنڈ (ترمیم) بل 2025،دی کمپنیز پرافٹس (ورکر پارٹیسپیشن)(ترمیم) بل 2025 پیش،صوبائی وزیر خزانہ پوسٹ بجٹ بحث کا آغاز کیا، محکمہ صنعت و تجارت نے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیا،ایجنڈا مکمل ہونے پر پینل آف چئیرپرسن سمیع اللہ خان نے پنجاب اسمبلی کااجلاس 21اپریل سوموار دوپہر دو بجے تک کےلئے ملتوی کردیا