ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں بایونکس کا آغاز؛ مریم نواز نے 6 سالہ بچے کو مصنوعی بازو لگوا دیے

پنجاب میں بایونکس کا آغاز؛ مریم نواز نے 6 سالہ بچے کو مصنوعی بازو لگوا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : پنجاب میں پہلی مرتبہ مصنوعی انسانی اعضا کی ٹیکنالوجی ”بایونکس“ کا آغاز ہوگیا ، 
وزیراعلیٰ مریم نوازنے 6سالہ سہیل کو ”بایونکس“ ٹیکنالوجی کے مصنوعی بازو لگوادیئے،وزیراعلی کرنٹ لگنے سے کہنی کے نیچے بازو سے محروم عقیل کو سٹیج پر خودلے کر آئیں،دماغ سے خود کارسگنل ملنے پر حرکت والے بازو سے ننھے سہیل کی زندگی بدل گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمسن سہیل کی حوصلہ افزائی کی اور پیار کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپیشل افراد کیلئے معاون آلات کے پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
خود کار وہیل چیئر، پیڈز وہیل چیئر،ٹرائی وہیل سکوٹی اور دیگر معاون آلات دئیے،تقریب میں پنجاب بھر سے 300 سے زائد سپیشل افراد نے شرکت کی،سپیشل بچوں نے تقریب میں قومی ترانے، ترجمہ تلاوت کو اشاروں کی زبان میں بیان کیا،تقریب میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا،صوبہ میں سپیشل افراد کو ایک ارب کے مصنوعی اعضا،آلہ سماعت، وہیل چیئر دی جائینگی،سپیشل افراد کو مینوئل وہیل چیئر، رولیٹر، ٹرائی سائیکل،موٹررائزڈ وہیل چیئر دئیے جائینگے،سپیشل افراد کو ضرورت کے مطابق آلہ سماعت اور مصنوعی اعضاء بھی مفت دئیے جائینگے