پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 2ماہ کی توسیع

 پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 2ماہ کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے پیٹرن نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 2ماہ کی توسیع کردی ہے ۔

 تفصیلات کےمطابق مینجمنٹ کمیٹی 22 جون 2023 تک اپنا کام جاری رکھے گی ، پی سی بی الیکشن کمیشن آفس اب تک تقریبا 40 روز میں  ملک کی نو ریجنز اور 60 ڈسٹرکٹس میں انتخابی عمل مکمل کرواچکا ہے، پیٹرن کی جانب سے مینجمنٹ کمیٹی کو 22 جون سے پہلے تمام 16 ریجنز اور 106 ڈسٹرکٹس میں انتخابی عمل مکمل کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

 پی سی بی پیٹرن وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے 22 دسمبر کو نجم سیٹھی کی سربراہی میں چار ماہ کے لیے مینجمنٹ کمیٹی قائم کی تھی ، مینجمنٹ کمیٹی کو پی سی بی آئین 2014 کی مکمل بحالی اور ملک کرکٹ میں جمہوری نظام کی بحالی کا ٹاسک دیا گیا تھا،  پی سی بی آئین 2014 کے مطابق بورڈ معاملات کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے 6ماہ تک مینجمنٹ کمیٹی لگائی جاسکتی ہے۔ 

 مئی کے آخر تک ملک کی تمام ریجنز اور ڈسٹرکٹس میں انتخابی عمل مکمل ہوجائے گا ، عمران خان کے دور میں ساڑھے چار سال میں پی سی بی کے 2چیئرمین ملک بھرمیں ایک بھی کلب رجسٹرڈ نہیں کرسکے تھے۔

Bilal Arshad

Content Writer