ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتی اور نجی سطح پر سعودی عرب سے تعاون بڑھایا جائے گا، مصدق ملک

حکومتی اور نجی سطح پر سعودی عرب سے تعاون بڑھایا جائے گا، مصدق ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومتی اور نجی سطح پر سعودی عرب سے تعاون بڑھایا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ سعودی عرب سے کاروباری وفد پاکستان آ رہا ہے۔ پاکستان کی 76 کاروباری کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، سعودی عرب سے بھی 30 کے قریب کمپنیاں ہوں گی۔

مصدق ملک نے کہا کہ حکومتی سطح پر پیٹرولیم، بجلی اور آئل ریفائننگ کے شعبوں پر بات ہو گی۔ 8 سے 10 ارب ڈالر کے 8 سے 10 بڑے منصوبوں پر بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالر کے منصوبے بھی شامل ہوں گے، ریفائنری کو جدید بنانے پر بھی بات چیت شامل ہے، بھاشا ڈیم منصوبے میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت شامل ہے، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔