ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم آزاد کشمیر کون ؟فیصلہ آج ہوگا

وزیراعظم آزاد کشمیر کون ؟فیصلہ آج ہوگا
کیپشن: Azad Kashmir
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب آج ہوگا، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر مشتمل متحدہ اپوزیشن نے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس کا بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ہے۔صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے،اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے قانون ساز اسمبلی ہال مظفر آباد میں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق 53 کے ایوان میں کامیابی کے لیے 27 ووٹ درکار ہیں، پی ٹی آئی کے 32، پیپلز پارٹی کے 12 اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 7 ووٹ ہیں۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کی قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے۔ 210 پولنگ اسٹیشنز کے حتمی اور سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال 20 ہزار 772 ووٹ کے ساتھ فاتح رہے۔