اداکارہ ہاجرہ یامین، آمنہ الیاس کی ویڈیو مقبول ہوگئی

اداکارہ ہاجرہ یامین، آمنہ الیاس کی ویڈیو مقبول ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری میں معروف اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پرت متحرک رہتی ہیں، اداکارہ اکثر اوقات اپنی تصاویر یاویڈیوز اپ لوڈ کرکے کوئی نہ کوئی عوام کو سبق دیتے نظر آتی ہیں اس بار آمنہ الیاس نے اداکارہ ہاجرہ یامین اور دیگر ایک ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو بنائی جو کہ خوب وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہاجریامین اور آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو بناکرشیئر جو کہ دیکھتے ہیں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی،اس دلچسپ ویڈیو میں ان کے ہمراہ دیگر لوگ بھی ہیں۔آمنہ الیاس قبل ازیں متعدد مزاحیہ ویڈیوز بناکرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرچکی ہیں مگر ان کی ویڈیوز میں کوئی نہ کوئی سبق ضرور شامل ہوتا۔

انسانی رشتوں میں محبت کا جزبہ اور ایک دوسرے کے بارے خیالات کا ازالہ کرتے ایک نئی ویڈیو بنائی جس میں معاشرے کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھایا گیا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آمنہ الیاس ہاجریامین اور دیگر لوگوں سے ملنے آتی ہیں اورپھر جاتے کا کہہ کردروازے کے پاس خاموشی سے روک جاتیں ہیں،یاجریامین اور دیگرایک خاتون اور لڑکا آمنہ الیاس کو برابھلا کہتے ہیں کہ اچانک آمنہ دروازہ کھل کراندر آجاتی ہے، شرمندگی کے مارے ہاجریامین کہتی ہے کہ تم گئی نہیں ابھی تک، پھراداکارہ باہر جاکردوبارہ دروازے کے ساتھ کان لگاکران کی سرگوشیاں سنتی ہیں۔ہاجریامین اور دیگر لوگ پھر اس کی برائی میں مصروف ہوجاتے ہیں اورآمنہ الیاس ان کو رنگے ہاتھوں پکڑلیتی ہے۔

آمنہ الیاس نے ویڈیوانسٹاگرام اکاونٹ پر اپ لوڈ کی اور اس کے ذریعےبتایا کہ ہم جن کو اپنے ساتھ مخلص سمجھتے ہیں دراصل وہ ہی منافق ہوتے ہیں ہمارے سامنے ہمارے اور ہماری غیر موجودگی میں ہماری خامیاں بیان کرنا شروع کر دتے ہیں۔اس ویڈیو کو اداکارہ ہاجریامین نے بھی اپنےانسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے،ویڈیو یو میں معاشرے کی تلخ سچائی کو اجاگرکرنے پر صارفین کی جانب سے اس کو پسند کیاجارہا ہے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer