ایل ڈی اے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

ایل ڈی اے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) کورونا وائرس کا تشخیصی ٹیسٹ کروانے والے ایل ڈی اے کے 21 افسران و اہلکاروں کی رپورٹس منفی آگئیں، مزید دو افسران نے بھی ٹیسٹ کروالیا، نتائج کل ملیں گے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی گورننگ باڈی کے ممبر میجر ریٹائرڈ سید برہان علی اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے ایکسپو سینٹر ہسپتال میں زیر علاج ڈپٹی ڈائریکٹر کو گلدستے بھجوائے اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

زیر علاج افسر کی طرف سےایل ڈی اے کے اعلیٰ حکام، افسران اور رفقائے کار کی نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور ان کے بھائی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق افسروملازمین کو دفتر بلانے کا فیصلہ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر اپنے کندھوں سے اتارکر ڈی جی پرڈالنے لگے ۔

مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے ایل ڈی اے میں حاضری کم رکھنے کی تجویز دی جاتی رہی، لازمی سروس ایکٹ کا حصہ نہ ہونے کے باوجود ایل ڈی اے کو پبلک کے لیے بند اور افسران کے لیے کھلا رکھا گیا۔

کورونا کا شکار ہونے والا بتیس سالہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے افسران اور عملے سے بھی کنٹیکٹ میں آیا۔