ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فی تولہ سونا مزید سستا ہو گیا

فی تولہ سونا مزید سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سونے کی قیمتوں کے نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ ٹوٹ گیا،قیمتوں میں تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی، فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ سے نیچے آگئی،قیمتوں میں کمی سے فی تولہ 1000روپے اور کم ہوگیا،24 قیراط خالص سونے کی قیمت 97 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔22 قیراط سونے کی قیمت 88 ہزار 9 سو روپے فی تولہ مقرر جبکہ چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 1 ہزار روپے تولہ برقرار ہے،قیمتوں میں کمی سے پہلے مسلسل اضافہ ہورہا تھا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روزسونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 2300 روپے کی کمی ہوئی تھی،23 سو روپے کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 99 ہزار روپے کا ہو گیا،22 قیراط فی تولہ سونا91 ہزار666 روپے کا ہو گیا تھا،جبکہ قبل ازیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس پر24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار300 روپےجبکہ 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 93 ہزار 775 روپے ہو گئی تھی،کاروباری ہفتے کے تیسیرے دن 300 سو روپے کا اضافہ ہوتھا جس پر فی تولہ سونا 1 لاکھ300 روپے کا اور بائیس قیراط فی تولہ سونا 91941 روپے کا ہوگیاتھا۔
قیمتوں میں اتارچڑھاؤ میں کورونا وائرس کا عمل دخل بھی شامل ہے،کورونا وائرس کی وبا کے باعث شہر سمیت ملک بھر کے صرافہ بازار بند ہیں مگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمتوں نے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچا دیاتھا،رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا 700 سو روپے مزید مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ روپے پر پہنچ گیاتھا، اسی طرح 22 قئراط فی تولہ سونا 91500روپے کی بلند ترین سطح پر تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer