(سٹی42) کورونا سے صحت یاب ہونے والے بڑھنے لگے ،میو ہسپتال سے مزید 25 مریض ڈسچارج، وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 168ہو گئی، کورونا وار کے 35 دنوں میں لاہور سے متاثرہ 548 ،ابتک 17 افراد جاں بحق ہوگئے،پنجاب میں ساڑھے 52 ہزار تشخیصی ٹیسٹ، وائرس کے شکار 3410 ہو گئے ،37 اموات ریکارڈ،684 مریض صحتیاب، 18 کی حالت تشویشناک قرار ۔
لاہور میں بھی کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، مہلک وائرس مزید 2 افراد کی زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد لاہور میں وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، اچھرہ کا رہائشی 48 سالہ شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھا لیکن جانبر نہ ہوسکا، میوہسپتال میں اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 13 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں، جناح ہسپتال میں 2 ، ٹاؤن شپ کے رہائشی کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے گھر پر موت واقع ہوچکی ہے۔وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 168ہو گئی
ترجمان محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 90 کیس سامنے آئے، جس کے بعد صوبہ بھرمیں متاثرہ مریضوں کی تعداد3391 جبکہ لاہور میں 541 ہوگئی، شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 541 کنفرم مریض ہیں، کورونا وائرس سے اب تک کل 36 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 672 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں میں 222 ایکسپو فیلڈ ہسپتال،118 میو، 21 پی کے ایل آئی، 6 چلڈرن، 4 گنگارام، 3 جنرل، 7 مزنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، سروسز ہسپتال میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 16 ہے، 16 میں سے 8 ہیلتھ پروفیشنلز ہیں، پی آئی سی کی 6 سٹاف نرس او دو ڈاکٹرز شامل ہیں، علاوہ ازیں ایک ریسکیو افسر بھی کورونا میں مبتلاہوگیا، رانا سہیل کرونا کے متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے خود متاثر ہوا تھا۔