ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا وزراء ودیگر پارٹی رہنماؤں کے نام مراسلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا وزراء ودیگر پارٹی رہنماؤں کے نام مراسلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وطن عزیز کورونا وائرس کی وجہ سے غیرمعمولی حالات سے گزر رہا ہے، کورونا سے بچاؤ اور خفاظتی تدابیر کے لئے صوبائی وزراء مشیران، معاونین خصوصی، ایم پی ایز کے نام مراسلہ ارسال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراء مشیران، معاونین خصوصی، ایم پی ایز کے نام مراسلہ میں کہا کہ وطن عزیز کورونا وائرس کی وجہ سے غیرمعمولی حالات سے گزر رہا ہے،پنجاب کے عوام بھی کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں،امید ہے کہ آپ اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں،پورا یقین ہے کہ جلدمرض پر قابو پانے میں کامیاب ہوجا ئیں گے،پنجاب جلد روزانہ 10 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کر لے گا،قرنطینہ مراکز، آئسولیشن وارڈز اور ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس قائم ہیں۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہناتھا کہ مقصد عوام کی مشکلات کا تدارک اور ان کےمسائل کا فوری حل ہے، کورونا سے دنیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے،پنجاب میں بھی معمول سے ہٹ کر اقدامات کئے گئے ہیں،تاریخ میں مالی امداد کا سب سے بڑا پروگرام کامیابی سے جاری ہے،شفاف انداز سے 12 ہزار روپے کی مالی امداد دی جا چکی ہے، مالی امداد کا ایسا شفاف اور تیز ترین پروگرام کبھی شروع نہیں کیا گیا.

ماضی کی حکومتوں نے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا،اپوزیشن موجودہ حالات میں بھی منفی کردار ادا کر رہی ہے،رمضان بازار سے متعلق ان کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت نے رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے،مستحقین کو چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کی طرز پر مالی امداد دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں جزوی لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا جائے گا۔صوبائی وزیرقانون، وزیرصحت، متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer