سٹی42: میرج ہالز ایسو سی ایشن نے مشترکہ اجلاس میں میرج ہالز کھولنے کا مطالبہ کر دیا، ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومت اجازت دے تو شوشل ڈسٹینس ملحوظ خاطر رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میرج ہالز ایسو سی ایشن نے مشترکہ اجلاس میں میرج ہالز کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔پریس کانفرنس میں چیئرمین محمد عامر نعیم صدیقی، صدر حاجی عثمان خان ، جنرل سیکرٹری رانا طاہر ایڈووکیٹ اور عرفان سلطانی سمیت دیگر عہدیداران موجودتھے۔ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ شادی ہالز کی بندش سے 42 لاکھ افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت اجازت دے تو شوشل ڈسٹینس ملحوظ خاطر رکھیں گے۔
حکومت اگر اجازت نہیں دیتی تو کم از کم ایک سال کے وصول کئے گئے ٹیکس واپس کر دے۔ حکومت بجلی گیس کے بل معاف کرےاورہالز کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئےمالی معاونت کابھی اعلان کیاجائے۔رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ کرایہ پر چلنے والے میرج ہالز کے کرایہ کی معافی کا ایس او پی جاری کیا جائے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف کارروائیاں کیں گئیں، جس پر کورونا وائرس سے متعلق احکامات کو نظر انداز کرنے پر شہر کے 36 شادی ہالز کو سیل کیاگیا تھا، کورونا وائرس کےخطرات کے پیش نظرحکومت نے تین ہفتوں کیلئے میرج ہال بند کرنے کا حکم دیاتھا، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے شادی ہالز مالکان نے میرج ہالز کو بند کردیا جبکہ کچھ مالکان کی جانب سے حکومتی احکامات کو نظرانداز کردیا گیا تھا۔
19 شادی ہال رائے ونڈ میں سیل کیے گئے تھے،تحصیل سٹی میں 13 شادی ہالوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ4 شادی ہال تحصیل کینٹ میں کیے گئے، ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہناتھا کہ اسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں،تمام اسٹنٹ کمشنرز رات کو بھی شادی ہالوں کی چیکنگ کو جاری رکھیں گے۔