ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن سے قبل ملازمتوں پر پابندی، سرکاری امور تباہ ہونے لگے

الیکشن سے قبل ملازمتوں پر پابندی، سرکاری امور تباہ ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ترقیاتی کاموں اورسرکاری ملازمتوں پرالیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کا معاملہ، جسٹس شجاعت علی خان نے پنجاب حکومت کی درخواست پرفل بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بجھوا دی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی گئی۔ جس میں الیکشن کمیشن نے ملازمتوں پر پابندی کے احکامات کو چیلنج کیا ہے۔

 جسٹس شجاعت علی خان نے قرار دیا کہ اہم قانونی نکات اٹھائے گئے اسلئے سماعت کیلئے بڑا بنچ تشکیل دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کی مخالفت کی اور بتایا کہ نوٹیفکیشن قانون کے مطابق جاری کیا گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن خان نےموقف اختیارکیا کہ حکومت کی آئینی مدت اکتیس مئی کوختم ہورہی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:الیکشن کی آمد، عمران خان کے دوروں میں تیزی، کل لاہورپہنچے گئے

علاوہ ازیں اس دوران انتظامی امور کی انجام دہی سےاسےنہیں روکا جاسکتا، مدت ختم ہونے سے قبل ہی ملازمتوں اورترقیاتی کاموں پرپابندی لگا دی گئی ہے۔ عملے کی کمی سے سرکاری امور بروقت سرانجام نہیں دئیے جا رہے، جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔