ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحۂ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ پر عملدرآمد، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر معطل

 سانحۂ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ پر عملدرآمد، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر معطل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک: سانحۂ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے پمز کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عنیزے جلیل کو بھی معطل کردیا گیا۔

ڈاکٹر عنیزے جلیل اسسٹنٹ پروفیسر جنرل میڈیسن، پمز کے عہدے پر بھی تعینات تھیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عنیزے جلیل کی معطلی تحقیقاتی رپورٹ کی سفارش پر کی گئی ہے۔ انہیں ابتدائی طور پر 120 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عنیزے جلیل کے خلاف دیگر افسران کی طرح محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔