ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے آئینی ترامیم تجویز کردیں

بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے آئینی ترامیم تجویز کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر روکنے اور مقامی حکومتوں کے تسلسل کے لیے آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 میں اہم ترامیم تجویز کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 140 اے اور الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کی تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہیں تجاویز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں میں تبدیلی اور انتخابات کے انعقاد کا ٹائم فریم آئین میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی حکومت کی مدت ختم ہونے کے آخری سال حلقہ بندیوں میں تبدیلی پر پابندی کی ترمیم بھی تجویز کی گئی ہے اس کے علاوہ مقامی حکومت کی مدت ختم ہونے کے 120 روز کے اندر انتخابات کرانا آئینی طور پر لازم قرار دینے کی ترمیم تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترامیم کے ذریعے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں تاخیری اقدامات کا راستہ روکا جاسکے گا اور مقامی حکومتوں کا تسلسل برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔