شاہد سپرا:شہر میں بارش سے متاثرہ بجلی کا ترسیلی نظام تاحال مکمل بحال نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی تکنیکی و فنی خرابیوں کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ لیسکو کے 90 سے زائد فیڈرز سے تاحال بجلی کی سپلائی بحال نہیں کی جا سکی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے سے بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
بارش کے باعث موسم میں تبدیلی اور کم لوڈ کی وجہ سے سسٹم پر بجلی کی طلب میں نمایاں کمی آئی ہے۔ لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی ڈیمانڈ 2200 میگاواٹ تک رہ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق این پی سی سی سے بجلی کی فراہمی 2300 میگاواٹ ہونے لگی ہے، جبکہ صارفین کی جانب سے کم استعمال کے باعث لیسکو کے پاس سرپلس بجلی موجود ہے۔